لاہور( این این آئی) پاکستان میں امسال چلغوزے کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان اور افغانستان کے لیے بڑی منڈی چین ہے جہاں دونوں ممالک سے چلغوزہ جاتا ہے اور چین میں چلغوزے کی قیمت سائز پرمنحصر ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق چلاس میں بھی اس سال پیدوار زیادہ ہوئی اور اس کے علاوہ یہاں چلغوزے کا سائز بھی بڑا ہے۔بغیر بھنے ہوئے چلغوزے کی قیمت دو سے تین ہفتوں میں ایک ہزار اضافے سے 3700 روپے تک پہنچ گئی ہے تاہم چلغوزے کے تاجر قیمتیں کم ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال لاہور کے کولڈ سٹوریج میں رکھے گئے چلغوزے چھاپہ مارے کر تحویل میں لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ابھی تک تاجر چلغوزہ لاہور نہیں بھیج رہے۔مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق آنے والے دنوں میں چلغوزے کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔















































