جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سونے کی قمیتیں ریکارڈ سطح پر، درجنوں زیورات کے کارخانے بند

datetime 25  اپریل‬‮  2025
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد کراچی میں زیورات تیار کرنے والے درجنوں کارخانے بند ہوگئے، صرافہ بازاروں میں سناٹے کا راج ہے، سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، کاریگروں کو فکر ہے کہ بچا کچھا روزگار بھی ختم نہ ہوجائے۔سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد کراچی شہر کے مختلف صرافہ بازاروں میں سناٹے کا راج ہے اور درجنوں زیورات تیار کرنے والے کارخانے بند ہو گئے ہیں۔

لیاقت آباد، کھارادر، صدر اور کریم آباد جیسے مقامات پر واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات کی تیاری کا کام اب بند ہو چکا ہے، جس سے کاریگروں اور سناروں کی روزگار کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔لیاقت آباد صرافہ بازار میں کام کرنے والے 72 سالہ فرید احمد، جو ساٹھ سال سے اس شعبے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہاں دن رات کام ہوتا تھا، مگر اب ایک ایک کرکے درجنوں کارخانے بند ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا روزگار بھی ختم ہوگیا تو بڑھاپے میں گھر کا چولہا کیسے جلے گا۔

اس صورتحال کے باعث شہر بھر میں سنار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک سنار کا کہنا تھا کہ شادی کا سیزن جاری ہے، مگر فروخت میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔ لوگ چھوٹے موٹے زیورات بیچ کر کام چلا رہے ہیں اور ان کی آمدنی میں کمی آچکی ہے۔سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عام شہری ہی نہیں، بلکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔جنوری 2025 میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے تھی، جبکہ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس نے کاروبار کو مزید متاثر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…