اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سام سنگ کے نئے فون ایس 25 کی قیمت لیک ہو گئی

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سام سنگ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سالانہ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 22 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا، جس میں کمپنی اپنی نئی فلیگ شپ گلیکسی S25 سیریز کے اسمارٹ فونز لانچ کرے گی۔ اس سیریز میں گلیکسی S25، گلیکسی S25+ اور گلیکسی S25 الٹرا شامل ہوں گے۔مزید یہ کہ اس بار ایک چوتھا ماڈل بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، جسے ممکنہ طور پر گلیکسی S25 سلم کہا جائے گا۔ایونٹ سے پہلے یورپی مارکیٹ میں ان اسمارٹ فونز کی ممکنہ قیمتوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔

اگرچہ یورپ اور پاکستان کی قیمتوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن یہ لیکس ہمیں ان فونز کی متوقع قیمتوں کا اندازہ فراہم کرتی ہیں۔گلیکسی S25 کا 128GB اسٹوریج ویرینٹ 964 یورو میں دستیاب ہوگا، جو کہ تقریباً 2 لاکھ 76 ہزار 571 روپے بنتی ہے۔256GB ماڈل کی قیمت 1,026 یورو (تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار روپے) ہوگی۔512GB ماڈل کی قیمت 1,151 یورو (تقریباً 3 لاکھ 30 ہزارروپے) ہوگی۔256GB ویرینٹ کی قیمت 1,235 یورو رکھی گئی ہے، جو کہ تقریباً 3 لاکھ 54 ہزار روپے بنتی ہے۔512GB ویرینٹ کی قیمت 1,359 یورو ہے، جو کہ تقریباً 3 لاکھ 89 ہزار روپے بنتی ہے۔

گلیکسی S25 الٹرا کی قیمت دیگر ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 1,557 یورو ہے، جو کہ تقریباً 4 لاکھ 46 ہزار روپے بنتی ہے، جبکہ 1TB اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1,930 یورو ہوگی، جو کہ 5 لاکھ 53 ہزار روپے کے قریب ہے۔گلیکسی S25 کو 128GB، 256GB، اور 512GB اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔گلیکسی S25+ میں 128GB کا آپشن شامل نہیں ہوگا، اور یہ 256GB اور 512GB ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔گلیکسی S25 الٹرا میں 1TB تک اسٹوریج کی سہولت دی جا سکتی ہے۔موبائل انڈو نیشیاء 91 کی رپورٹ کے مطابق، گلیکسی S25 سیریز کے مختلف رنگوں کے آپشنز بھی سامنے آئے ہیں:گلیکسی S25 اور S25+ کو آئسی بلیو، منٹ، نیوی، اور سلور رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ گلیکسی S25 الٹرا میں ٹائٹینیم بلیک، ٹائٹینیم گرے، اور ٹائٹینیم سلور بلیو جیسے پریمیم کلرز دستیاب ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…