اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 2جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.45 فیصد کم ہے۔ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1422 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتےمیں بھی 1385 روپےتھی۔اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1376، راولپنڈی 1371، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1420، لاہور 1450، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1397، ملتان 1430، بہاولپور 1460، پشاور 1423 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1370 روپے ریکارڈکی گئی