منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

2025 کے آخر تک عوام کو معاشی استحکام کے دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ 2025 کے آخر تک افراط زر مستحکم ہوجائے گی، عوام کو معاشی استحکام کے دیرپا ثمرات ملیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر کو 38 سے کم کر کے 4.1 فیصد پر لے آئے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی، انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے، مشکل حالات میں بھی ہماری انڈسٹری چلتی رہی ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، خوراک کے حوالے سے معاملات بہتر ہوں گے، کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ای سیکٹر) کو فعال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، ایس ایم ایز کے فعال ہونے کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کر رکھا ہے، راست مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے فعال ہے، یہ ای کامرس کو ترقی دینے کے لیے کافی کارآمد ہے، اس سے فری لانسرز اور ای کامرس کو سہولیات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، اب بھی تقریباً 30 فیصد ادائیگیاں شہریوں کی جانب سے بینکوں کی برانچز میں فزیکلی جاکر چیک یا پے آرڈرز کے ذریعے کی جارہی ہیں۔جمیل احمد نے کہا کہ سمیڈا کے ارکان اپنی تجاویز اسٹیٹ بینک کو دیں، حکومت سے متعلق سمیڈا کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…