منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

ملک میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی

datetime 6  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہوئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2024ء کے دوران ملک میں 6577000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2023ء کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ سال 2023ء میں ملک میں 6642000ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں 991000ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023ء کے مقابلہ میں 58فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023ء میں 628000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔دوسری جانب یوریا کے برعکس ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،سال 2024ء کے دوران ملک میں 1641000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2023ء کے مقابلہ میں 4فیصد زیاد ہ ہے۔ سال 2023میں 1576000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 152000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 ء کے مقابلہ میں 15فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023ء میں ملک میں 88000ء ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…