منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

قوم کیلئے خوشخبری، چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزرات توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے وفاقی وزیر کی درخواست پر ”پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024” کو مؤخر کر دیا جس کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک سرشار ادارہ قائم کرنا تھا۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت، اور وزارت قانون کے نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ بل کا جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے حاصل کریں۔

ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزرات توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کر کے بجلی کچھ سستی کی ہے اور مزید آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…