اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔

خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔خط میں بتایا گیا کہ مذکورہ کنوئیں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔ خط کے مطابق شاہ بندر فیلڈ میں پی پی ایل کا حصہ 63فیصد اور ماری پیڑولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، شاہ بندر میں سندھ انرجی ہولڈنگ کا 2.5 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کا بھی 2.5فیصد شیئر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…