کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 970 پر بند ہوا تھا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 2732 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 358 رہی تھی۔