لاہور( این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔