جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شکایات پر بینک صارفین کو ایک ارب روپے سے زائد ریلیف مل گیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کیدوران بینک صارفین کو ایک ارب سے زائد روپے کا ریلیف فراہم کیا۔بینکنگ محتسب نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 18,836 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو ایک ارب چھ کروڑ روپے کی رقم واپس دلوائی۔یکم جنوری سے 30 ستمبر 2024 تک 21,904 نئی شکایات موصول ہوئیں۔ وزیر اعظم کے پورٹل کی 5,277 شکایات سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 18,431 شکایات کا ازالہ کرکے بینک صارفین کو97 کروڑ 23 لاکھ روپے کی رقم دلوائی گئی تھی۔بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے کہاکہ عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنیکے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں اپنے موبائل فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ بینک صارفین مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…