پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) پاک سوزوکی نے اپنی دو مقبول موٹر سائیکلوں، جی ڈی 110 ایس اور جی ایس 150 کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کا اعلان کر دیاہے ، جو 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو 15 اکتوبر کی تاریخ میں جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا۔ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح، سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو 15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔قیمتوں میں اس اضافے میں موٹر سائیکل کی فیکٹری قیمت اور فریٹ چارجز شامل ہیں جو ڈیلرشپ تک پہنچنے پر لاگو ہوتے ہیں۔خط میں کہا گیا کہ قیمتیں بغیر کسی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈیلیوری کے وقت قیمت کا اطلاق ہوگا۔ کسی بھی حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…