اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمت میں اضافہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد کی سطح پر آگئی۔گزشتہ ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا۔ ایل پی جی فی گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران چنے کی دال، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔گزشتہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی واقع ہوئی۔ چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔ سستی ہونے والی اشیا میں کیلا، ماش کی دال، مونگ کی دال اور مسور کی دال بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…