جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ، ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.44فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13.80 فیصد پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں18.51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3.72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0.10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1.45فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.80 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0.81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…