کراچی(این این آئی)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پہلی بار سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1800روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا
جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت لاکھ76ہزار200روپے پر جا پہنچی جبکہ1543روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ36ہزار797روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا18ڈالر کے اضافے سے2260ڈالر پر جا پہنچا ۔