جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے معاشی اصلاحات کے باعث رواں سال پاکستان کے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری آئوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان کی جی ڈی پی 2.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد رہی جبکہ رواں سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔

اے ڈی پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، معاشی استحکام کے لیے اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرنا لازم ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان سرکاری اخراجات پر سختی سے کنٹرول کرے جبکہ پاکستان کو سماجی تحفظ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرے اورنجی شعبہ کی ترقی کے لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں اور بہتر ریگولیٹری مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج ریٹ کے باعث مہنگائی میں کمی ہوئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…