اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے سبب تاریخ رقم ہوگئی پہلی بار انڈیکس کی 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔ مثبت معاشی اشاریوں کرنٹ اکائونٹ خسارہ سرپلس ہونے، ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب 51کروڑ ڈالر کے ساتھ 26ماہ کی بلند سطح پر آنے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض پروگرام کی ممکنہ منظوری کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے انفلوز ملنے امید پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 82ہزار پوائنٹس کی نئی سطح بھی عبور ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 43 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 57ارب 23کروڑ 23لاکھ 73ہزار 348روپے بڑھ گئی۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 72پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن شعبہ جاتی بنیادوں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے بیشتر دورانیے میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 913پوائنٹس کی بڑی تیزی بھی رونما ہوئی۔

اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 615.16 پوائنٹس کے اضافے سے 82074.45 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 234.45 پوائنٹس کے اضافے سے 26034.31 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 279.07پوائنٹس کے اضافے سے 52288.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 664.65 پوائنٹس کے اضافے سے 130561.62پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 23لاکھ 73ہزار 803حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 453 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 195 کے بھا میں اضافہ، 196 کے داموں میں کمی اور 62 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…