بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت اّصف علی زرداری سے صدر اے ڈی بی نے اسلام اّباد میں ملاقات کی اور پاکستان کو اگلے 3 سالوں میں 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلیے اے ڈی بی سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔اّصف علی زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مالی ضروریات کافی زیادہ ہیں، 2022ء کے سیلاب نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے تھے۔انہوں نے مساتسو گواسا کاوا کو پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

صدر مملکت نے دوران گفتگو پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کو سراہا اور 2022ء کے سیلاب میں مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے، اے ڈی بی اگلے 3 سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…