بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے 42 شہروں میں جائیداد کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ متوقع

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو 42 بڑے شہری علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافے کی تیاری کررہا ہے۔ جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن اسی ماہ جاری ہونے کی توقع ہے۔ جائیداد کی قیمتوں میں اضافے سے ٹیکس آمدنی میں اضافے میں مدد ملے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 42 بڑے شہروں کے لیے اپنی نظرثانی شدہ قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر جاری کرنے سے پہلے وزارت قانون کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے 42 شہروں میں جائیداد کی منصفانہ مارکیٹ قیمت اور مقام کے لحاظ سے نظرثانی کی تجویز دی ہے اور مستقبل میں ایف بی آر اس شعبے کی اصل صلاحیت کو جانچنے کے لیے مزید باقاعدگی سے اور زیادہ تواتر سے نظرثانی کرنا چاہتا ہے۔ جائیداد کی قیمتوں کی فہرست آخری بار 13 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی۔

ایف بی آر مزید شہروں کو شامل کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ ایف بی آر کی طرف سے مطلع کردہ قیمتوں کا تصور وسیع کیا جا سکے جس میں 14 مزید شہروں کو شامل کیا جائے گا تاکہ اگلے مرحلے میں شہروں کی تعداد 42 سے بڑھا کر 56 ہو جائے۔فی الحال 42 شہروں کی جائیدادوں کی قیمتیں دوبارہ مقرر کی جائیں گی جن میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاوالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ صاحب، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…