منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

انٹرنیٹ کی بندش سے پاکستان کو 65 ارب کا نقصان ہوا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اّباد(این این آئی) انٹر نیٹ شٹ ڈاؤن سے 2023 میں پاکستان کی اقتصادیات کو 65 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔انٹرنیٹ کی بندش سے 8کروڑ 30لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے جبکہ انٹر نیٹ بندش کا مجموعی دورانیہ 259گھنٹے رہا جو تازہ تر ین اعدادو شمار میں دکھائے گئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ مالی سال نقصان کی مد میں پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔ اٹیٹسٹا ایک جرمن آن لائن ادارہ ہے جو اعدادو شمار اکٹھا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔طویل تر ین دورانیے کیلیے انٹر نیٹ کی بند ش میں گزشتہ سال بھارت دنیا بھر میں سر فہرست رہا جہاں47کروڑ صارفین کیلئے انٹر نیٹ کی سہو لت کو روکا گیا تاہم بھارت کا دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی بند ش میں چوتھا نمبر ہے۔

انٹر نیٹ کی بند ش سے مالی نقصان کی مد میں روس سر فہرست ہے جہاں 1350گھنٹے انٹر نیٹ سروس بند رہی جس سے مالی نقصان کا تخمینہ 4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، 11کروڑ 30 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔ بھارتی اقتصادیات کو مالی نقصان کا تخمینہ 8ارب پاکستانی کرنسی میں10کروڑ روپے لگایا گیا، 5کروڑ 90لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔بھارت میں انٹر نیٹ سروس سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں رہی۔ بھارت میں انٹر نیٹ کو ملک میں عوامی احتجاج روکنے کے لیے پیشگی طور پر بند کیا گیا جبکہ منیٰ پور میں نسلی کشیدگی کے پیش نظر انٹر نیٹ کو بند کیا گیا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…