بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم میچ پاکستان میں کھیل کر رات اپنے ملک میں گزارے گی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آئیگی تاہم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی،بھارتی ٹیم 10 اسے 12 گھنٹے بعد میچ کھیل کر پاکستان چھوڑ دے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اس حد تک لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا قیام نئی دہلی، امرتسر یا موہالی میں رکھے اور میچ کھیلنے پاکستان آجائے اور میچ کھیل کر رات کو واپس بھارت چلی جائے، پاکستان چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات اور ملٹی پل ویزہ دینے کو تیار ہے۔

پی سی بی کے حد درجہ ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں۔کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران بھی دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا اب یہ معاملہ بھارتی بورڈ ،بھارتی حکومت کے سامنے رکھے گا۔

ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ عام طورپرپاکستان، بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزہ دیتا ہے تاہم پاکستان نے ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے تو ہم چارٹرڈ فلائٹ کا بھی انتظام کرنے کو تیار ہیں۔آئی سی سی کے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک تجویز یہ آئی ہے کہ بھارت کا ایک میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرایا جائے جس پر پاکستان نے حامی بھر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…