جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

datetime 21  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کیلئے 30جون 2024تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ائیر 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا، فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50ہزار روپے ہے۔بیرون ملک سفر، بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے، تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں و دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر سات دن اور پھر 20دن کیلئے سیل کی جائے گی، دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…