جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ، بلوم برگ

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلوم برگ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے،حکومت کونئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بجلی کے بل لوگوں کے گھر وں کے کرایوں کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کیونکہ ٹیرف میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے قرض کی شرائط کی تعمیل کے لیے دیگر اصلاحات نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا ہے۔

بلوم برگ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے امکانات کو تقویت دینے کے لیے صنعتی اور خوردہ نرخوں میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا تب(2021) سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔پاکستان دائمی معاشی بحران سے دوچار ہونے کے باعث توانائی کاشعبہ سردرد بن گیاہے۔ تقریبا 12 فیصد مہنگائی جو ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور بجلی کی کھپت کو چار سالوں میں کم ترین سطح پر دھکیل دیا ہے کیونکہ لوگ اور کمپنیاں بنیادی طور پر گیس سے چلنے والے قومی گرڈ کو سولر پینلز لگانے کے حق میں جا رہے ہیں۔

بلوم برگ کی جاری رپورٹ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 بلین ڈالر کا نیا قرض حاصل کیا۔ پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے سربراہ ریسرچ سمیع اللہ طارق نے کہا کہ اس کے بعد سے بہت سے رہائشیوں نے بجلی کے بل دیکھے ہیں جو کہ عام طور پر گھریلو اخراجات کا ایک حصہ ہے جو کہ ماہانہ $100 سے $700 تک کے کرایوں سے زیادہ ہیں۔شہریوں، کاروباری اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے احتجاج ملک بھر میں پھیل چکے ہیں جس سے وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے غریب ترین صارفین کو قیمتوں میں اضافے کے دھچکے سے بچانے کے لیے اگلے تین ماہ کے دوران 5000 کروڑ روپے ($180 ملین)سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…