ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی،نوٹیفکیشن جاری

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ لاہور میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کمی کی گئی ہے،آٹے کا 20 کلوگرام تھیلا عام مارکیٹ میں 1800 روپے کی بجائے 1730 میں فروخت کیا جائے گا۔

شیخوپورہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 100 روپے مزید سستا ہو کر 1640 میں دستیاب ہو گا، وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ جہلم، چکوال، پاکپتن نارووال 80، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، اٹک میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی کی گئی ہے،جھنگ، چنیوٹ،خوشاب،بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ لیہ، رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین میں آٹا 30 روپے مزید سستا کیا گیا ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے کمی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…