اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ایل پی جی میں ملاوٹ پر کارروائی، پنوعاقل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/پنوعاقل(این این آئی)اوگرا ،حکومت ِسندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے پنو عاقل کو تباہی سے بچا لیا ۔ترجمان کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے حکومت سندھ، ضلعی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر پنو عاقل، سکھر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایل پی جی میں CO2 گیس کی غیر قانونی ملاوٹ کے تمام مقامات کو کامیابی سے سیل کردیا ۔

بروقت کارروائی کے نتیجے میں پنو ں عاقل اور گردو نواح کے علاقے کسی بھی ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گئے کیونکہ ایل پی جی گیس میں CO2 مکسنگ کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان کا ذریعہ بن سکتی تھی۔ لہذا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے حال ہی میں ایل پی جی گیس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کی ملاوٹ کے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان اور اتھارٹی ممبران نے ، اوگرا کی انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت سندھ، ضلعی سینئر افسران، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کے ساتھ مل کر غیر قانونی ڈیکینٹرز کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔اوگرا اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت تمام قانونی آپشنز کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد قیمتی جانوں اور عام لوگوں کی املاک کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ کے مختلف مقامات بالخصوص سکھر کے قریب پنو عاقل میں ایل پی جی کے ساتھ CO2 کے اختلاط کی اطلاع ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…