اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

ترسیلات زر 10.7فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

datetime 23  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 2023 میں ترسیلات زر حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوا۔ 2023 کے 27.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال سالانہ بنیادوں پر 10.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024 میں پاکستان میں ترسیلاتِ زر کی آمد 3.16 ارب ڈالر رہی جو مئی کے 3.24 ارب ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کم ہے۔

اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ماہانہ ترسیلاتِ زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ترسیلات زر 2.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ جون 2024 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 808.6 ملین ڈالر بھیجے رقوم بھیجیں۔ یہ رقم گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے 516.1 ملین ڈالر کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ تھی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے بھی ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مئی میں بھیجے گئے 668.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں جون میں 654.3 ملین ڈالر تک ترسیلات ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اس دوران برطانیہ سے ترسیلات زر کا حجم 487.4 ملین ڈالر رہا جو مئی 2024 کے 473 ملین ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ یورپی یونین سے ترسیلات زر ماہانہ بنیادوں پر جون 2024 میں 330 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔دوسری طرف امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جون 2024 میں 322.1 ملین ڈالر بھیجے جو ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…