کراچی (این این آئی) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2402ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 251000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 215192 روپے کی سطح پر آگئی۔ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔