پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عالمی سطح پر ”ڈی ڈالرائزیشن”سے امریکی حکام فکر مند

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی سطح پر “ڈی ڈالرائزیشن” سے امریکی حکام کو فکر لاحق ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے ہائوس فنانشل سروسز کمیٹی کو دوران بریفنگ بتایا کہ کہ ان کی تشویش میں سے ایک یہ ہے کہ امریکی ڈالر کی بین الاقوامی حیثیت کو کس طرح محفوظ رکھا جائے کیونکہ امریکی مالیاتی پابندیوں نے مزید ممالک کو مالیاتی لین دین کے متبادل طریقے تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں مالیاتی خدمات کی کمیٹی کو ییلن نے کہا کہ امریکہ جتنی زیادہ پابندیاں لگائے گا، اتنے ہی زیادہ ممالک مالیاتی لین دین کے ایسے طریقے تلاش کریں گے جن میں امریکی ڈالر شامل نہ ہو۔ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی ڈالر کو ہتھیار بنانے سے اس کا غلبہ کم ہو جائے گا کیونکہ دنیا مقامی کرنسی کی تصفیوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور ڈالر کو کم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پالیسیوں کو تیز کرے گی۔ چین اور دیگر ممالک عالمی مالیاتی نظام کے لیے مزید انتخاب اور امکانات پیش کرتے ہوئے مقامی کرنسی کے تصفیے اور کثیر جہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ2011 میں عالمی تجارت میں ڈالر کا شیئر 73 فیصد تھا جو 2023 میں 58 فیصد رہ گیا تاہم 2024 میں گزشتہ سالوں کی نسبت مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…