اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

مثبت معاشی اشاریوں کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوگیا

datetime 15  جولائی  2024 |
ڈالر ریٹ

کراچی (این این آئی) مثبت معاشی اشاریوں، آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ملٹی و بائی لیٹرل فنڈز کے اجرا کا راستہ بھی ہموار ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔سابق امریکی صدر پر حملے، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر تگڑا ہونے کے باوجود پاکستان میں روپیہ ڈالر کی نسبت تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 30 پیسے کی کمی سے 278روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل یہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ معاہدے سے قبل مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے ڈی ویلیوایشن ہوگی لیکن نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ کے وسط میں ہونے سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ ڈی ویلیوایشن کا عمل 3 سے 4ماہ بعد شروع ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے لیکن نئے انفلوز سے سپلائی میں بھی بہتری کے امکانات ہیں جو روپے میں استحکام کا باعث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…