اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی امریکا میں ہوگی اور بجلی کی قیمت پاکستان میں بڑھے گی

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بجلی کے ہوشربا ریٹس کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف سامنے آگئے۔ بجلی ٹیرف پر کراچی میں ایس ڈی پی آئی نے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج کو بریفننگ میں بتایا کہ مہنگائی امریکا میں ہوگی اور بجلی کی قیمت پاکستان میں بڑھے گی۔میڈیا کو بریفنگ ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد وحید اور احد نظیر نے بتایا کہ آئی پی پیز امریکی مہنگائی کی قیمت پاکستانیوں سے وصول کرتی ہیں،آئی پی پیز کے حکومت پاکستان سے بجلی معاہدے میں امریکی انفلیشن کو انڈیکس کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد وحید کا انکشاف کیا کہ آئی پی پیز کے ٹیرف میں امریکی انفلیشن کو بھی انڈیکس کیا گیا ہے، امریکی ڈالر کی قدر گرنے پر بھی پاکستان میں بجلی کا ٹیرف بڑھے گا۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں انفلیشن کی وجہ سے سال 2019 سے 2024 کے دوران ٹیرف کمپوننٹ میں 253 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر خالد وحید نے بتایا کہ ڈیٹا کے مطابق 2019 میں پاکستان میں کیپسٹی چارجز کی رقم 3 روپے 26 پیسے فی یونٹ تھی۔

انکا کہنا تھا کہ سال 2024 میں بجلی کے کیپسٹی چارجز بڑھ کر 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ ہوگئے،امریکی مہنگائی کے ساتھ مقامی ملکی مہنگائی کا اثر بھی کیپسیٹی چارجز میں شامل ہوگا جو عوام دے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں شرح سودبڑھنے سیچار سال میں سے بجلی کے یونٹ میں سودی ادائیگی 343 فیصد بڑھ گئی،آئی پی پیز کے ورکنگ کیپٹل نے چار سال میں بجلی کا ایک یونٹ 716 فیصد مہنگا کیا،بجلی کے ٹیرف میں 12 سے20 فیصد تک ٹیکس جبکہ 70 فیصد کیپسٹی چارجز ہیں۔ ڈاکٹر خالد وحید نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی کی پیداواری گنجائش 43 ہزار میگاواٹ اور ٹرانسمیشن کی صلاحیت 23 ہزار میگاواٹ ہے،ملک میں سولرائزیشن کی وجہ سے شہریوں پر کیپسٹی چارجز کا اثر مزید بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاور پلانٹ لگانے میں سیاسی فائدہ اور ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں سیاسی فائدہ نہیں ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…