بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں فورٹیفائیڈ آٹا کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی۔انڈسٹری کو درپیش مسائل اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایسوسی ایشن نمائندگان نے ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر وفاق سے درخواست کی گزارشات کیں۔ صوبائی وزیر نے ایسوسی ایشن نمائندگان سے فورٹیفائیڈ آٹے سے متعلق بھی گفتگوکی۔

پنجاب حکومت صوبہ بھر میں فورٹیفائیڈ آٹا کے منفرد تھیلے متعارف کروائے گی۔وٹامنز سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبز کو ہوگا۔ صوبائی وزیر خوراک نے واضح کیا کہ آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگا۔محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا، ڈائریکٹر فوڈ شعیب جدون ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان عاصم رضا، ماجد عبداللہ، افتخار مہتو، خلیق ارشد، محمد شاہد اور احمد شریک تھے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…