جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

لیوی چارجز بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

datetime 28  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روزکے لیے پیٹرول 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے جس کے باعث پیٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اوگرا 30 جون کو سفارشات حکومت کو غور کے لیے پیش کرے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.73 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ مجوزہ فنانس بل میں حکومت نے لیوی چارج کو زیادہ سے زیادہ 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…