جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا

datetime 15  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ مضبوط ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں غیرملکی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بڑھنے، غیرملکیوں کی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، مارکیٹ ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری کے باوجود عالمی مالیاتی و تحقیقی اداروں کی ڈالر کی قدر سے متعلق مختلف پیشگوئیاں بدھ کو انٹربینک مارکیٹ کی سرگرمیوں پر اثرانداز رہیں اور کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کا انٹربینک ریٹ اتارچڑھاو کا شکار ہونے بعد محدود پیمانے پر بڑھ گیا، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 4 پیسے کی کمی سے 278 روپے 15 پیسے کی سطح پر جبکہ ایک موقع پر 14 پیسے بڑھ کر 278 روپے 32 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 8 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 26 پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 279 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں شمولیت سے قبل ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباو میں آسکتا ہے لیکن اسکے برعکس ایک غیرملکی تحقیقی ادارے ٹریس مارک نے پیشگوئی کی ہے کہ جولائی 2024 سے ڈالر کی قدر میں ماہوار بنیادوں پر تقریبا 2 روپے کی کمی واقع ہوگی۔مالیاتی شعبوں اور تحقیقی اداروں کی مختلف پیشگوئیوں کے سبب ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر سے متعلق خدشات پائے جارہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…