منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

datetime 2  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوئفٹ کار کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 85 ہزار روپے سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیاجس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 85 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جو 44 لاکھ 21 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی،اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار روپے تنزلی کے بعد 45 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی، جو پہلے 47 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہو کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل 2 مارچ کو روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کو ششدر کردیا تھا۔سوزوکی سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخوں میں 65 ہزار سے 85 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی تھیں۔16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.2 ایل ماڈلز بالترتیب 46 لاکھ 49 ہزار روپے اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں قیمتوں میں کمی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی تھیں، حالانکہ حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل شدہ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی تھی، اگر ان گاڑیوں کی قیمت (سیلز ٹیکس کے علاوہ) 40 لاکھ روپے سے زائد ہو۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…