جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

نگران وفاقی حکومت نے35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 2  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی حکومت کے دور میں درآمد کی گئی گندم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ملنے والی معلومات کے مطابق نگران حکومت کے دور میں روس، یوکرین، بلغاریہ اور رومانیہ سے مجموعی طور پر 35 لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم پاکستان درآمد کی گئی۔پورٹ قاسم ریکارڈ کے مطابق 20 ستمبر کو 2023 کو ایم وی سی برڈ کے نام سے پہلا جہاز 49 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم لے کر بلغاریہ سے پاکستان پہنچا۔دوسرا جہاز 23 ستمبر 2023 کو 53 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم روس سے لے کر پورٹ قاسم پہنچا۔

مارچ 2024 میں گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے پاکستان میں 14 جہاز 7 لاکھ 87 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کے پاکستان پہنچے۔روس سے گندم لے کر 2023 سے 2024 تک 40 جہاز پاکستان پہنچے اور روس سے درآمد کی گئی گندم کی کل مقدار 21 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن سے زائد بنتی ہے۔ملک میں وقتا فوقتا گندم درآمد کرنے کے باعث گندم کے وافر ذخائر ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ کریش کی گئی۔کسان تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس معاملے کی جامع انکوائری کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…