جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بِٹ کوئن کی قدر میں 2022 کے بعد کی بدترین کمی

datetime 2  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(ای این آئی)بٹ کوئن کی قدر میں بدھ کو تیسرے دن بھی کمی واقع ہوئی اور یہ 2022 کے آخر سے ماہانہ بنیادوں پر بٹ کوئن کی بدترین سطح ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے فیصلے سے قبل سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر بِٹ کوئن سے اپنی رقوم واپس نکالی ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کرپٹو کرنسی بِٹ کوئن ہے جس کی قدر میں اپریل کے دوران 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔ زبردست تیزی کے بعد اس کی قدر 70,000 ہزار ڈالر تک پہنچنے پر سرمایہ کاروں نے خوب منافع کمایا۔بٹ کوئن کی قدر آخری بار 4.7 فیصد کم ہو کر 57,055 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو فروری کے آخر سے اس کی کم ترین قیمت ہے۔ ایتھر کی قیمت میں کمی نسبتا کم ہے۔بٹ کوئن کی قیمت اب مارچ کے 73,803 ڈالر کے ریکارڈ سے 22 فیصد کم ہے جو اسے تکنیکی طور پر فروخت کی مارکیٹ میں دھکیل رہی ہے۔

اربوں امریکی ڈالر کے مساوی سرمایہ کاری سے بِٹ کوئن قدر گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ حالیہ کمی کے رجحان کا اصل سبب 2022 اور 2023 کی مندی کے دوران مارکیٹ میں داخل ہونے والے سرمایہ کاروں کے منافع میں اضافے کے ساتھ ساتھ ای ٹی ایف سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑھتے ہوئے منافع کو قرار دیا جاسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…