جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

سال2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان

datetime 30  اپریل‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلیے انٹیلیکچوئل پراپرٹی حقوق کا موثر تحفظ ضروری ہے۔او آئی سی سی آئی کے آئی پی آر سروے 2023 کے مطابق آئی پی آر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 800 ارب روپے کا نقصان ہوا، اسی طرح کمپنیوں کو بھی آئی پی آر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ٹرن اوور میں مجموعی طور پر 20 فیصد نقصان ہوا، یہ بات او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو اور سیکریٹری جنرل محمد عبدالعلیم نے او آئی سی سی آئی کے آئی پی آر مینوئل پاکستان میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی حقوق کا ارتقا: او آئی سی سی آئی کا موقف کے دوسرے ایڈیشن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین فرخ امل نے کہاکہ انٹلیکچوئل پراپرٹی متعدد طریقوں سے ترقی میں براہِ راست منسلک ہے اور بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔مارٹن ڈاو گروپ کے ڈائریکٹر لیگل اینڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی عثمان جاویدالطاف نے کہاکہ آئی پی آر کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے صارفین کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور صارفین نادانستہ طورپر جعلی یا غیر معیاری مصنوعات خرید رہے ہیں۔

او آئی سی سی آئی کے اراکین کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی پی آر کا ایک جامع قانون موجود ہے صرف اس کے مزید نفاذ کی ضرورت ہے اور انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آئی پی آر کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔یونی لیور پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیگل اور کمپنی سیکریٹری امان گھانچی نے کہاکہ آئی پی آرکے موثر نفاذ کیلیے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے اور صارفین کے مفادات اور حکومتی آمدنی کے تحفظ کیلیے میڈیا کا موثر استعمال بہت ضروری ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…