منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یورپی سافٹ ویئر کمپنی آئس وارپ Ice Warp نے پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ کرنے والی یہ پہلی کمپنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سی ایس او جان اربک نے کہا ہے کہ ہم اپنا ڈیٹا سینٹر قائم کرکے پاکستان میں جلد اپنا آپریشن شروع کردیں گے، کمپنی 100 سے زائد ممالک میں کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ اور جی پی ٹی سمیت آن لائن کانفرنسز کے لیے کام کر رہی ہے۔کمپنی کے مطابق پاکستان آمد سے قبل کمپنی جنوبی ایشیا میں بھارت اور بنگلہ دیش کے صارفین کو بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کر رہی ہے،

کمپنی جلد سری لنکا میں بھی اپنے آپریشن کا آغاز کردے گی، کارپوریٹ صارفین کا کارپوریٹ ای میل ڈیٹا ان ہی کے ہی ملک میں محفوظ رہے گا۔سید سعد علی سی ای او ہیکسلائیز نے کہاکہ معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوسکے گی، کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدیدٹیکنالوجی مل سکیگی، اس سے اخراجات میں کمی آئے گی، ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکیگا، ہیکسلائز کمپنی، آئس ریپ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کررہی ہے، دونوں کمپنیاں سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات میں علیحدہ ڈیٹا سینٹر کے ساتھ اپنے آپریشن کو وسعت دیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…