منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مین سٹور ڈی ایچ کیو بھکر سے نوکروڑ روپے کی سرکاری ادویات غائب

datetime 27  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)محکمہ صحت کے مین سٹور ڈی ایچ کیو بھکر سے نوکروڑ روپے کی سرکاری ادویات غائب کر کے خردبرد کرنے پرمحکمہ اینٹی کرپشن نے سٹور کیپر،ڈرئیوار اور ان کے پرائیویٹ ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور دیگر دونوں ملزمان کی تلاش کے ساتھ واردات میں ملوث دیگر کے کردار کے تعین میں مصروف تفتیش ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں محکمہ صحت کے مین سٹور ڈی ایچ کیو ہسپتال سے 9نوکری کی ادویات کے غائب کر کے ریکارڈز خردبرد کے واقعہ کی تین رکنی کمیٹی نے تحقیقات کر کے انکشاف کیا کہ سٹور کیپر عرفان عباس نے اپنے بھائی ڈرائیور عمران عباس اور پرائیویٹ پرسن علی حسن کے ساتھ مل کر 8 کروڑ99 لاکھ94 ہزار516 روپے کی سرکاری ادویات غائب کر کے خرد برد کی ہے۔

محکمہ صحت کے سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ہونے والے انکشاف پر محکمہ اینٹی کرپشن نے عرفان عباس سٹور کیپر اس کے بھائی ڈرئیوارعمران عباس اور پرائیویٹ پرسن علی حسن کے خلاف زیر دفعہ 409/477A اور 5/2/47 ت پ مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سٹور کیپر عرفان عباس کو گرفتار کرلیا جسکا بھائی عمران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اینٹی کریشن پولیس دونوں ملزمان کی تلاش اور دیگر ملوث ملزمان کے کردار کے تعین میں مصروف تفتیش ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…