منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ

datetime 25  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں چینی 10 روپے مہنگی ہو کر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ رپورٹس ہیں کہ ملوں کی جانب سے حکومت پر دبا ئوہے کہ وہ 10 لاکھ سے 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم نے بتایا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران چینی کی تھوک قیمتیں 7 سے 8 روپے فی کلو اضافے کے بعد 138 سے 139 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں، جس کی وجہ چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت دینے کی رپورٹس ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت کو ملوں کے دبائو پر برآمدات کی اجازت نہیں دینی چاہیے، ورنہ مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمتیں 10 روپے بڑھی ہیں۔پاکستان کے پاس گزشتہ سال کے اچھے ذخائر موجود ہیں، اور چینی کی برآمدات کی اجازت دے کر افراتفری جیسی صورتحال پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

رئوف ابراہیم نے یاد کیا کہ گزشتہ برس صارفین نے چینی 185 روپے فی کلو تک کی قیمت پر خریدی تھی، جس کی وجہ طلب و رسد کا فرق تھا، جو اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کمشنر کراچی نے چینی کی تھوک اور خوردہ قیمت بالترتیب فی کلو 123 روپے اور 130 روپے مقرر کی ہے، جو صارفین کو شاید ہی کسی دکان پر ملے۔پاکستان نے مالی سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 33 ہزار 101 ٹن (2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر)کی چینی برآمد کی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 182 ٹن (8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر)چینی برآمد کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…