اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف)پاکستان کیلئے1.1بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ 29اپریل کو ہوگی جس میں آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 1.1بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے گا۔
جون 2023میں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3بلین ڈالر قرضہ پروگرام کی منظوری دی تھی، نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے آئی ایم ایف مشن کے اگلے ماہ کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ24ویں قرض پروگرام میں داخل ہوگا۔