اسلام آباد (این این آئی)ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوالـ1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوالـ1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔ماڑی پیٹرولیم کے مطابق کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔ماڑی پیٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔