جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو

datetime 22  اپریل‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) ٹیوٹا اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو کی تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوئی۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئر (ر) محمد ساجد کھوکھر ستارہ امتیاز ملٹری اور چیئرمین پی ایس اے عامر پرویز چودھری نے دستخط کئے۔اس سے قبل ایم او یو کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے سی اواو ٹیوٹا قرالعین میمن نے کہا کہ سولر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم او یو دوسال کے لئے کیا جارہا ہے جسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس کی رو سے ٹیوٹا اس انڈسٹری کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط کرے گا اور ایسوسی ایشن اس میں بھرپور تعاون کرے گی۔ٹیوٹا کے اداروں میں پڑھائے جانے والے سیلیبس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ٹیوٹا کے ٹرینرز کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ٹیوٹا کے طلبہ لئے پیڈ انٹرشپس کا بندوبست ہو گا۔ٹیوٹا کی لیبس کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا . چئیرمین ٹیوٹا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا پانچ اداروں میں سولر سے متعلق کورسز کروا رہاتھا جسے آٹھ اداروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دیگر اداروں میں ہماری لیبس اگر انڈسٹری کے تعاون سے اپ گریڈ کردی جائیں جو پہلے سے اس کورس کی ساٹھ سے ستر فی صد ضرورت کو پورا کرتی ہیں تو ہم اس کا دائرہ کا ر مزید شہروں اور اداروں تک بڑھا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ ٹیوٹا خود انڈسٹری سے رابطہ کریں تاکہ ان کی ضروریات کے مطابق کورسز کروائیں جائیں یہ ایم او یو اسے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔سولر کا فیوچر میں بڑا سکوپ ہے اور بطور پاکستان کے سب سے بڑے سکل پروائڈر ادارے ٹیوٹا کا اس انڈسٹری کو سکل مین پاور مہیا کرنے میں اہم رول ہو گا۔ چیئرمین ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ہم کے ایف ڈبلیو جرمن بینک کے ساتھ مل کر لاہور اور ٹیکسلامیں ری نیوایبل انرجی کے دو انرجی حب بنابھی بنا رہے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس اے عامر پرویز چودھری نے کہا کہ اس فیلڈ میں سکلڈمین پاور کی بہت ضرورت ہے۔ وہ ٹیوٹا کے اس اقدام کو انہتائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔تقریب میں ٹیوٹا کے سنئیر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ ، ڈی جی عامر عزیز سمیت دیگر افسران اور پی ایس اے کی طرف سے وقاص موسی اور اشفاق علی خان موجود تھے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…