جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گیس اور تیل کی تلاش کرنے والی کمپنیوں نے حکومت سے سبسڈی مانگ لی

datetime 22  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے وفاقی حکومت سے 75 ارب روپے کی سبسڈی مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ غیر ملکی پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے واجبات 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اگر یہ واجبات ادا نہیں کیے گئے تو گیس اور تیل کی تلاش کے آپریشن محدود کرنے پڑجائیں گے، جو مالی مشکلات کے باعث پہلے ہی محدود ہوچکے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کو فروغ دینے کے بجائے ایل این جی امپورٹ کرنے پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے، بیرونی کمپنیوں کو تاخیر سے ادائیگیوں کی وجہ سے کمپنیاں اپنے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری نہیں کرپارہیں، جس سے ڈرلنگ کے عمل میں رکاوٹ آئی ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر 300 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیدوار کم ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئیحکومت سے 75 ارب روپے کی بجٹ گرانٹ یا پھر ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ رقم اپ اسٹریم کمپنیوں کو واجبات کی مد میں ادا کی جائے گی،

جس کے نتیجے میں ملک میں گیس اور تیل کی تلاش کے آپریشن جاری رہ سکیں گے۔خط کے متن کے مطابق اس وقت 42 دستیاب کنووں میں سے صرف 19 آپریشنل ہیں، جس سے گیس کی پیداوار میں 300 ایم ایم سی سی ایف ڈی کی کمی ہوئی ہے، اگر مالیاتی مسائل کو فوری حل نہ کیا گیا تو مقامی کمپنیاں بھی اپنے آپریشن محدود کرنے پر مجبور ہوں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…