آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا

22  اپریل‬‮  2024

واشنگٹن (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیم مئی کے وسط تک پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ کا امریکا کے شہر واشنگٹن میں ایک ہفتے طویل دورے کا اختتام ہوگیا ہے۔

دورے کے اختتام پر گزشتہ روز امریکا اور پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ نئے پروگرام کی تفصیلات بعد میں واضح ہو جائیں گی، ہم مئی کے وسط میں پروگرام کی تفصیلات پر بات چیت شروع کریں گے۔پاکستانی سفارتخانے میں گفتگو میں محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز رواں ماہ کے آخر تک موجودہ پروگرام کے آخری حصے پر بات چیت کریں گے، جس کے بعد حتمی قسط جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالرز تک کا نیا قرضہ پیکیج مانگ رہا ہے، ماضی کے بیانات میں وزیر خزانہ نے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ایک طویل مدتی، تین سالہ، پروگرام کو ترجیح دے گا تاہم جب گزشتہ روز بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا تو محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ اس وقت پروگرام کے سائز یا مدت کے بارے میں کوئی قیاس آرائیاں نہیں کریں گے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…