بینکوں سے لیز شدہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر کارروائی کی وارننگ

20  اپریل‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) بینکوں سے لیز شدہ 18ہزار 750 نادہندہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے پر تادیبی کارروائی کی وارننگ دے دی گئی۔ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ لاہور محمد آصف نے بینکوں سے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بینکوں کو خط لکھ دیا، لیٹر میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی، سو فیصد جرمانہ اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی و نیلامی کا عندیہ دیدیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں مگر ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نہ تو خود ادا کرتے اور نہ قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کو تاکید کرتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹسز ، ملاقاتیں و بذریعہ اخبارات اشتہارات سے یادہانی کروانے کی صورت میں بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں ہوئے، 14 روز میں ٹیکس ادا نہ ہوا تو رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ بینک سیل ہو گا جبکہ عملے کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کے ساتھ 100 فیصد جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…