منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاک سوزوکی نے اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیا،صارفین 8لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے

datetime 19  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاک سوزوکی نے عوام کیلئے انتہائی شاندار اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیاہے جس سے صارفین 8لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے ۔سوزوکی حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تعاون سے آسان اقساط کی آفر متعارف کروا رہی ہے جس کا مقصد کمپنی کی گاڑیوں کی رسائی مزید آسان بنانا ہے ۔ مزید برآں، پیشکش میں صارفین کے لیے اضافی بچت کو یقینی بناتے ہوئے، شرح سود 18فیصد تک کم کی گئی ہے جو کہ فکس ہو گی ۔

ان اقدامات کا مقصد کمپنی کی سیلز کو برقرار رکھنا اور اس دوران پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے ۔ حالیہ اعلان پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی کے کافی نقصان کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں آٹو موٹیو سیکٹر کم ہوتی ہوئی فروخت، پیداواری رکاوٹوں اور زیادہ ٹیکسوں سے دوچار ہے،پی ایس ایم سی ان چیلنجوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے سال 2023میں 10.07بلین روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف کیاہے جو کہ ٹیکسز میں اضافے اور فروخت میں ہونے والی بھاری کمی کا نتیجہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…