منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے 2 منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرزکی فنانسنگ کی منظوری دی۔ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی ارو شفافیت کو فروغ ملے گا۔

پاکستان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اکانومی کو سپورٹ کرنا معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں، جن سے سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…