پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

گندم کی فی من قیمت پانچ ہزار روپے مقررکی جائے ‘کسان بورڈ پاکستان

datetime 26  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال( این این آئی)کسان بورڈ پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی فی من قیمت پانچ ہزار روپے مقررکی جائے تاکہ کسان بھی اپنے قرضے اتار سکے ،کسانوں نے اپنی گھریلو چیزیں بیچ کر فصل تیار کی ہے انکا معاشی قتل نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین خان ،نائب صدر چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری کسان بورڈ پاکستان ڈاکٹر عبدالجبار خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کی فصل پکنے کے بالکل قریب ہے، شور ہے کہ گندم کی قیمت کم کرو جبکہ بیچارے کسان نے اپنی گھریلو چیزیں بیچ کر فصل تیار کی ہے تیل ،کھاد، بیج ،اور آئے روز مہنگی بجلی نے کسان کا کچومر نکال دیا ہے۔

جب غریب عوام 6000روپے من آٹا لے رہے ہیں کسی کو غریب کا خیال نہیں آیا لیکن جیسے ہی کسان کی فصل کا ٹائم آتا ہے سب کو غریب یاد آجاتا ہے۔جب ڈیزل کھاد سپرے بیج کا ریٹ بڑھاتے ہیں تو کسان کا خیال نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ کسان کو گندم کی فی من قیمت 5000 روپے دی جائے تاکہ وہ بھی اپنے قرضے اتار سکے بصورت دیگر یہ کسان کا معاشی قتل ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…