ماہرین نے گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا پینٹ متعارف کرادیا

26  مارچ‬‮  2024

مکوآنہ (این این آئی)سائنسدانوں نے عمارت کے رنگ وروغن کیلئے نیا پینٹ متعارف کروادیا۔ ایسا پینٹ تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف عمارت کو بے رنگ ہونے سے بچانے کے ساتھ آپ کو ٹھنڈک کا احساس بھی دیگا اور بجلی کی بھی بچت ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقسائنسدانوں نے توانائی بچانے والا نیا پینٹ تیار کرلیا جو عمارات کو حرارت سے بچانے کے علاوہ انہیں صدیوں تک اپنی شکل میں محفوظ رکھ سکتا ہے اس پینٹ کو پلاسمونک پینٹ کا نام دیا ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

یہ پینٹ دنیا کا ہلکا ترین ہوگا، جس کے چھوٹے ڈبے کا وزن صرف 1.4 کلوگرام (3 پائونڈ)ہے، اس پینٹ کا ایک بہت چھوٹا ڈبہ ہی چار کمروں پر مشتمل پورے گھر کو رنگنے کیلئے کافی ہوگا۔اس کے مقابلے عام پینٹ کی کم از کم 454 کلوگرام مقدار درکار ہوتی ہے۔یہ پینٹ ابھی صرف لیب میں تک محدود ہے، اس پینٹ کی عام لوگوں تک دستیابی میںکافی وقت لگ سکتا ہے۔یہ پینٹ سطح کے نیچے 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے جس سے عمارت میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔

پینٹ بنانے والی ٹیم کے سربراہ دیباشیس چندا کا کہنا ہے کہ امریکا میں کل بجلی کا 10 فیصد سے زیادہ حصہ ایئر کنڈیشنر کا ہوتا ہے۔پلازمونک پینٹ کے استعمال سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج میں بھی کمی آئے گی اور عمارت کے اندر ٹھنڈک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عام پینٹ کا رنگ وقت کے ساتھ ماند پڑجاتا ہے مگر ہمارے پینٹ میں یہ مسئلہ موجود نہیں ہے کیونکہ اس کی تیاری میں خاص خیال رکھا گیا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…